کسی بھی ممکنہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے رانا ‘محمد ارشد

پیر 27 جولائی 2015 18:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ممکنہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے- انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے صوبے کے تمام وزراء ، سیکرٹریز، افسران کی ضلع بھر میں ڈیوٹیاں لگادی ہیں جو دریاؤں ، ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی مانیٹرنگ ، بندوں ، پشتوں کے کناروں کا جائزہ لے کر رپورٹ حکومت کو ارسال کررہے ہیں جبکہ وہاں پر قائم ہر قسم کی اشیاء خوردونوش و ضروریہ کے ویئرہاؤس ذخائر بارے اپ ڈیٹ صورتحال بارے اعلی حکام کو رپورٹ باقاعدگی سے بھیج رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ حکومت اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :