مسلم لیگ ق لاہور کے تمام حلقوں میں بلدیاتی امیدوار کھڑے کرے گی ‘ میاں محمد منیر

پرامن اور شفاف انتخابات کیلئے بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں منعقد کروائے جائیں‘اجلاس سے خطاب

پیر 27 جولائی 2015 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے عہدیداران و کارکنان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت میاں محمد منیر، میاں عبدالستار کی زیر صدارت مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔جس میں چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ق بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور مسلم لیگ ق لاہور کے تمام حلقوں میں اپنے بلدیاتی امیدوارکھڑے کرے گی اور کسی بھی جگہ میدان کھلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شیخ عمر حیات، ناصر رمضان گجر، سہیل چیمہ، سجاد بلوچ، اقبال خان، شخ عمر ،شفیق گجر،اعجاز چوہدری،شہزاد خان، نعیم احمد و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر رمضان گجر سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ لاہور نے کہا کہ مسلم لیگ عہدیداران و کارکن بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے ابھی سے اپنی رابطہ مہم کا آغاز کردیں اور گلی محلہ کی سطح پر تنظیمی اجلاس منعقد کرکے مسلم لیگ ق کے امیدواروں کو کامیاب کرنے کیلئے رائے عامہ ہموار کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ملازمین کی زیرنگرانی کبھی بھی شفاف انتخابات منعقد نہیں ہوسکتے اس لیے پرامن اور شفاف انتخابات کیلئے بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں منعقد کروائے جائیں ۔