شہر کے فٹ پاتھوں اور مین روڈز پر تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا‘ڈی سی او لاہور

پیر 27 جولائی 2015 18:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے فٹ پاتھوں اور مین روڈز پر تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے ٹا ؤنز میں فٹ پاتھوں اور مین روڈز پر قائم تجاوزات کو فوری طور پر ختم کر وائیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو تنبیہ کر تے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ڈی سی او لاہور کی اس ہدایت کے بعد تمام ٹا ؤنز انتظامیہ نے اپنے اپنے علا قوں سے تجاوزات کو ہٹانا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :