ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے متحدہوکرآگے بڑھناہوگا‘نعیمین ایسوسی ایشن

قوم سیلاب متاثرین کی بحالی اورنقصانات کے ازالہ کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرے‘ضلعی عہدیداران سے گفتگو

پیر 27 جولائی 2015 18:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) نعیمین ا یسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کہاہے کہ ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے پوری قوم کومتحدہوکرآگے بڑھناہوگا،اسلام اورپاکستا ن دشمنوں کے عزا ئم کوناکام بنانے کیلئے عملی ا و ر مشتر کہ جدوجہدکرناہوگی،اصلا ح معاشرے کے لئے علماء ومشائخ کومصطفوی کردار کااپناتے ہوئے قوم کیلئے رول ماڈل بنناہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن ضلع سیالکوٹ کے صدر پروفیسر وحیداعوان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ قوم سیلاب متاثرین کی بحالی اورنقصانات کے ازالہ کے لئے حکومت کے ساتھ دل کھول کرتعاون کرے۔سیاسی قیادت الزامات کے روایت کو ترک کرکے مثبت سیاست ا ورتعمیر وطن کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔مفاداتی سیاست نے ملکی معیشت اوراستحکام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ملکی ترقی اورخوشحالی کے لئے متحدہوکرآگے بڑھناہوگا۔ مسجد اقصیٰ کے بے حرمتی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،مسلم ممالک کے سربراہان مقدس مقامات کے تحفظ کے لئے اپنے دینی فریضہ ادا کر یں۔

متعلقہ عنوان :