علامہ آغا علی الموسوی نے لاہور میں علم و عمل کے چراغ روشن کرکے لوگوں کو دین الیہ کی طرف متوجہ کیا‘محمد امین شہیدی

موجودہ صورت حال میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے تمام اسلامی تحریکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا‘تقریب سے خطاب

پیر 27 جولائی 2015 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ علامہ آغا سید علی الموسوی آسمان ہدایت کا روشن ستارہ تھے،انہوں نے اپنی ساری زندگی معاشرے سے تاریکیوں کا خاتمہ تعلیمات اہلیبیت کے نور سے معاشرے کو منور کرنے میں صرف کر دی۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے لاہور جامع مسجد کشمیریاں میں علامہ آغا سید علی الموسوی کی برسی کے تقریب سے ظاب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ علامہ آغا علی الموسوی نے لاہور شہر میں علم و عمل کے چراغ روشن کرکے لوگوں کو دین الیہ کی طرف متوجہ کیا،ان کی دینی جدو جہد سے معاشرے میں جو تبدیلی پیدا ہوئی اس کے اثرات ہمیشگی کی حثیت رکھتا ہے،ان کی جدو جہد کے نقوش اس قدر گہرے ہیں انہیں فراموش کرنا ممکن نہیں،آغا علی الموسوی اتھاد امت کے عظیم داعی تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملک بھر میں خصوصی طور پر شیعہ سنی وحدت کے لئے انتھک کاوشیں کی۔آپ وطن کی محبت سے سرشار شخصیت کے مالک تھے ان کی ملی قومی دینی و اجتماعی خدمات کا دائزہ اس قدر وسیع ہے انہیں شمار کرنا ممکن نہیں۔علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی اسلامی تحریکوں سے وابسطہ شخصیات آپ سے رہنمائی لیتے تھے،علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے تمام اسلامی تحریکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،تکفیریت اور شدت پسندی کے خاتمے کے بغیرملک سے دہشت گردی کا خاتمی ممکن نہیں۔

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے راگ آلاپنے والے حکمران تکفیریوں کی سرپرستی کر رہے ہیں،پنجاب میں تکفیری گروہ روز بہ روز منظم ہوتے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو زیر کرنے میں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔پنجاب بھر میں ملت جعفریہ کے سینکڑوں لوگوں کو بلاجواز پابند سلاسل کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا ہمیں دہشت گردوں کیخلاف آواز اُٹھانے کی سزا دی جارہی ہے۔ہمارے ہزاروں شہدا ء کے قاتل اب تک آزاد ہیں،پنجاب حکومت کے یہ مظالم ناقابل برداشت ہیں،ہمارا منشور ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :