عوام کی اقتصادی وسماجی حالت کو بہتر بنانے کے لئے متعدد منصوبے شروع

ٹریکٹر پر سبسڈی-5 ارب روپے جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں-30 ارب روپے سے صاف پانی پروگرام -166 ارب 13 کروڑ روپے ہیلتھ سیکٹر کے لئے،جدید کڈنی ولیور سنٹر کے لئے -3 ارب روپے فراہم کئے جارہے ہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمن

پیر 27 جولائی 2015 18:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) وزیر ایکسائز وٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کی اقتصادی وسماجی حالت کو بہتر بنانے کے لئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں جس میں دیہات میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے -150 ارب روپے سے منصوبہ شروع کیا ہے، ٹریکٹر پر سبسڈی-5 ارب روپے،جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں -30 ارب روپے سے صاف پانی پروگرام،-150 ارب روپے سے بہاولپور میں قائداعظم سولر پارک بنایا گیا اور صوبے کے کئی دوسرے شہروں میں بھی انرجی کے منصوبے شروع کئے ہیں، عوام کو صحت کی میعاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے حکومت نے بجٹ میں -166 ارب 13 کروڑ مختص کئے ہیں اور جدید کڈنی ولیور سنٹر کے لئے -3 ارب روپے فراہم کئے جارہے ہیں، -10 ارب 82 کروڑ روپے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی پر خرچ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت پنجاب نے میٹروبس پراجیکٹس شروع کرکے آرام دہ سفر کو فروغ دیا ہے اور اس طرح عام آدمی سفر کی معیاری سہولت فراہم کرکے صاحب ثروت افراد اور عام آدمی کے فرق کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اورنج لائن ٹرین عام آدمی کے لئے مزید آسانیاں فراہم کرے گی۔ انہوں نیکہا کہ جنوبی پنجاب کے شہریوں کو بھی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور ملتان میٹرو پراجیکٹ،صاف پانی کے پراجیکٹ،فارم ٹو مارکیٹ روڈز اور قائداعظم سولر پارک سمیت ودیگر منصوبوں سے جنوبی پنجاب کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرکے وزیراعلی نے اندھیروں سے روشنی کا سفر تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی علم دوستی کاثبوت اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بجٹ کی کل رقم کا 27 فیصد310 ارب 20 کروڑ تعلیم کے شعبہ کے لئے مختص کیا ہے۔شعبہ تعلیم کے ترقیاتی بجٹ 990 ہائی سکولوں میں کمپیوٹر لیب کی تنصیب7550 سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی،4700 سکولوں کی عمارات کی دوبارہ تعمیر اور 500 نئے سکول کھولے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :