ڈی سی او لاہورکا دریائے راوی میں ریسکیو1122، سول ڈیفنس کی جا ری ایک روزہ مشقوں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ

پیر 27 جولائی 2015 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے دریائے راوی میں ریسکیو1122اور سول ڈیفنس کی جا ری ایک روزہ مشقوں کا جائزہ لینے کے لیے دریائے راوی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ریسکیو1122،اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)،ڈی او (سول ڈیفنس) اور دیگر افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے بتایا کہ دریائے راوی میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہ ہے اور اس وقت دریائے راوی میں شاہدرہ کے قریب22ہزار کیوسک پانی کا بھاؤ ہے جبکہ جسر کے مقام پر جہاں سے پانی پاکستان میں داخل ہوتا ہے وہاں پر 22ہزار کیوسک سے بھی کم پانی کا بھاؤ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ دریائے راوی کے پانی کے بھا ؤ پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور ریسکیو1122اور سول ڈیفنس کے علا وہ متعلقہ ٹا ؤنز کی ٹیمیں دریائے راوی پر بنائے گئے سنٹرز پر24گھنٹے مو جود ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اختیاطی طور پر ضلعی انتظامیہ نے دریائے راوی کے بیڈ میں مو جود لو گوں کو نکال دیا ہے۔