اورکزئی قبائل کے 18اقوام کا اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر ھنگو میں گرینڈ جرگہ

اپر سب ڈویژن کے لاکھوں اورکزئی قبائلی متاثرین کی واپسی کا مطالبہ

پیر 27 جولائی 2015 18:10

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء)اورکزئی قبائل کے 18اقوام کا اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر ھنگو میں گرینڈ جرگہ اپر سب ڈویژن کے لاکھوں اورکزئی قبائلی متاثرین کے واپسی کا مطالبہ ،اورکزئی متاثرین کی دو ماہ کے اندر اندرواپسی شروع ہو جائی گی پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی محمد زبیر خان کا جرگے سے خطاب ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ پیر کے روز متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئر مین حافظ ملک حبیب نور کے زیر قیادت اورکزئی قبائل کے 18قبیلوں کا ایک گرینڈ جرگہ اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر ھنگو میں منعقد ہوا گرینڈ جرگہ میں اورکزئی ایجنسی کے 18قبیلوں کے سینکڑوں مالکان ،مشران و عمائدین نے شرکت کی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئرمین حافظ حبیب نور ،ملک جان امیر ،ملک محمد رحمان ،ملک گل خان ،ماسٹر محمد طیب نے کہا کہ اپراورکزئی سب ڈویژن مکمل طور پر کلیئر ہے پا ک فوج کے زیر کنٹرول ہے ہم کو جلد از جلد اپنے علاقوں کو واپس کیا جائے کیونکہ ہم گزشتہ 7سالوں سے متاثرین ہیں ھنگو ،کوہاٹ اور پشاور اور متاثرین کیمپ میں دربدر کے ٹھوکریں کھا رہے ہیں نہ روزگار نہ تعلیم نہ صحت اور نہ رہائش کے سہولت میسر ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے بارہاں جرگے کئے ہیں ہم سے وعدے بھی کئے گئے مگر کوئی بھی وعدہ دفاء یا ایفاء نہ ہو سکا ہمارے بعد شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی کے بھی فوجی اپریشن ہوئے ان متاثرین کو مراعات کے ساتھ واپس بھی کیا گیا لیکن صرف اورکزئی ایجنسی کے متاثرین گزشتہ 7سالوں سے ائی ڈ ی پیز ہیں مگر ہم کو نظر انداز کیا گیا ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہم کو جلد از جلد اپنے علاقوں کو واپس نہیں کیا گیا اور شمالی وزیرستان کے طرز پر ہمارے ساتھ امداد نہیں کیا گیا تو یہ ہمارا آخری جرگہ ہو گا اس کے بعد ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی محمد زبیر خان نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخواہ کے بھی یہی فکر ہے کہ اورکزئی ایجنسی کے قبائل کو جلد از جلد اپنے علاقوں کو واپس بھیجا جائے انہوں نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی کے قبائل کو شمالی وزیرستان کے متاثرین کی طرز پر امدادی پیکج اور مراعات دی جائی گی انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے اندر اندر فیز وائیز اپر اورکزئی سب ڈویژن متاثرین کی واپسی شروع ہو جائی گی کیونکہ اب اورکزئی ایجنسی میں حالات سازگار ہیں اور امن قائم ہیں ۔