صوبائی وزیر کوآپریٹو کامظفرگڑھ میں دریا کے بندوں کا معائنہ ضلعی انتظامیہ کو پانی کے بہاؤ کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی ہدایت

پیر 27 جولائی 2015 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے مظفرگڑھ میں سیلاب کی متوقع صورتحال کے پیش نظر انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر 30جولائی کو 6لاکھ کیوسک پانی کا ریلا متوقع ہے جس سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ ہرممکن انتظامات مکمل کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت نے مقامی انتظامیہ کی طلب کے مطابق کشتیاں، لائف جیکٹس، خیمے، ادویات، ونڈا اور دیگر اشیاء خوردونوش و ضروریہ کا وافرسٹاک فراہم کردیا ہے تاکہ بوقت ضرورت استعمال میں لایاجاسکے۔ انہوں نے انتظامیہ کے ہمراہ دریا کے بندوں اورپشتوں کا معائنہ بھی کیا اور پانی کے بہاؤ کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :