سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہمارا دینی وقومی فرض ہے ، افتخار حسین

سیلاب کی تباہ کاریوں سے عوام کو بچانے کے لئے پاک فوج کا شاندار کردار اور اقدامات قابل تحسین ہیں

پیر 27 جولائی 2015 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) ہیومن رائٹس ویلفیئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہمارا دینی وقومی فرض ہے ، سیلاب کی تباہ کاریوں سے عوام کو بچانے کے لئے پاک فوج کا شاندار کردار اور اقدامات قابل تحسین ہیں، میں پوری قوم بالخصوص مخیرحضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیلاب میں گھرے ہوئے لوگوں کی مدد کیلئے ایثاراورقربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرین سیلاب کی بڑھ چڑھ کرمددکریں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فلڈ ریلیف کیمپوں میں مچھر دانیوں سمیت علاج معالجے کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔انہو ں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جن علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے حکومت ان علاقوں میں زرعی ٹیکس اورکسانوں کے قرضے فوری طورپرمعاف کرے اورکسانوں کوبلاسود نئے قرضے جاری کیے جائیں ۔ انہو ں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اب تک کسی بھی صوبائی اور وفاقی حکومت نے کوئی بھی منصوبہ بندی نہیں کی لہذا سیلابی پانی کی شدت کو کم کرنے کے لئے ملک بھر میں چھوٹے ڈیم تعمیر کئے جائیں تاکہ لاکھوں ملین ایکڑ فٹ قیمتی پانی سمندر کی نظر ہو کر ضائع نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :