زعیم قادری چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف بیان دینے کی بجائے کالا باغ ڈیم تعمیر کروائیں‘میاں کامران سیف

حکومتی ترجمان تعصب کی عینک اتار کر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں،ڈیم نہ بنا کر مجرمانہ غفلت برتی گئی ذمہ داری قوم کے مجرم ہیں‘جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور

پیر 27 جولائی 2015 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنماو جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا کہ ضعیم قادری چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف بیان دینے کی بجائے کالا باغ ڈیم تعمیر کروائیں انہوں نے کہا کہ حکومتی ترمان تعصب کی عینک اتار کر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں ڈیم نہ بنا کر مجرمانہ غفلت برتی گئی جس کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں ہزاروں افراد متاثر ہوئے بے پناہ جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے جبکہ سیلاب سے لوگوں کے گھر اور زرعی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں ہیں اور اب بھارت کی جانب سے مزید سیلابی پانی دریاؤں میں چھوڑنے سے سنگین صورتحال ہوگئی ہے جس سے نمٹنے کیلئے بڑے ڈیمز جن میں کالا باغ ڈیم شامل ہے کی تعمیر از حد ضروری ہے میاں کامران سیف نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے دور حکومت میں28سمال ڈیم بنائے موجودہ حکمران بتائیں کہ انہوں نے سات سالوں میں کتنے ڈیم بنائیں ؟انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے سیلابی علاقوں میں جاکر عوام کی مشکلات دیکھیں اور ان کے ریلیف کیلئے اقدامات کریں حکومتی ترجمانوں کو شیشے کے گھروں میں بیٹھ کر تنقید زیب نہیں دیتی۔