طلبہ اپنی تمام تر صلاحیتیں حصول علم کے لئے وقف کر دیں‘حمیدہ وحیدالدین

حکومت پنجاب نے تعلیم کے فروغ کیلئے اہم عملی اور قابل تقلید اقدامات کئے ہیں‘وزیر برائے ترقی وخواتین

پیر 27 جولائی 2015 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) وزیر برائے ترقی وخواتین پنجاب حمید وحیدالدین نے کہا ہے کہ ہمارے طلبہ بے حد باصلاحیت ہیں حکومت ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کررہی ہے۔وہ یہاں کریسنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول شادمان میں میٹر ک کے طلبہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کررہی تھیں۔تقریب میں سیکرٹری کریسنٹ ایجوکیشن ٹرسٹ،میاں الطاف سلیم،پرنسپل نسرین الطاف، سٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین،اساتذہ،والدین اور بچوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

حمیدہ وحیدالدین نے کہا کہ ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہونے کے لئے ہمیں تعلیم حاصل کرنی ہو گی اور اپنے ہر بچے کو سکول بھیجنا ہو گا۔ حمید ہ وحید الدین نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تعلیم کے فروغ کے لئے اہم عملی اور قابل تقلید اقدامات کئے ہیں ۔حکومت ہر سال پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں کے مطالعاتی دورے کے لئے بھجواتی ہے تاکہ وہ اپنے وطن واپس آ کر اپنے تجربات سے ملک کو فائدہ پہنچا سکیں۔ صوبائی وزیر نے میٹرک کے امتحانات میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اس معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :