وزیراعلیٰ شہباز شریف کا طبیعت کی ناسازی کے باعث دورہ لیہ ملتوی

پیر 27 جولائی 2015 17:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا دورہ لیہ طبیعت کی ناسازی کے باعث ملتوی ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف 2 روز قبل بھی لیہ کے دورے پر روانہ ہوئے تھے لیکن خراب موسم کے باعث وہاں نہ پہنچ سکے اور ان کے ہیلی کاپٹر کو واپس آنا پڑا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف بہت جلد لیہ کا دورہ کریں گے۔وزیراعلیٰ نے آج بھی طبیعت کی ناسازی کے باوجودسیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال،حفاظتی اقدامات اور امدادی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اورکابینہ کمیٹی برائے فلڈ اورمتعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :