پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے، ہم مفاہمت کی سیاست کے باوجود حقیقی اپوزیشن کا کردارادا کر رہے ہیں

پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمودکا بیان

پیر 27 جولائی 2015 17:48

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست کے باوجود حقیقی اپوزیشن کا کردارادا کر رہی ہے سابق صدر ز رداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی چٹان کی طرح مضبوط ہے انشاء اﷲبلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی ہر حلقہ سے اپنے امیدواروں کو کامیاب کروائے گی انھوں نے کہاکہ عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کی ترقی پیپلزپارٹی کا ویژن ہے وفاقی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو چکی ہے پنجاب حکومت امن و امان کی صورتحال قائم نہیں رکھ سکی جس کے باعث صوبہ لاقانونیت کا شکار ہے پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں کسانوں اور مزدوروں کو ہر ماہ ریلیف مہیاکیاگیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رحمن گل خان سولنگی‘ سردار وحید حسن ڈاہر‘ ڈاکٹر نوید اختر‘ سید ابو الکلام شاہ‘ حبیب الرحمن سمہ‘ عبدالغفور شانی‘ نہال ولانہ‘ فیض الرحمن بھیٹ‘ خلیل مہر‘ شبیر احمد عباسی ‘منظو ربھٹی ‘ جام اقبال ملنگی و دیگر بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں ایم پی اے مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے بستی جندو خان ماڑی میں سردار خورشید خان ڈاہر کی بیٹی‘ سردار فضل کریم ڈاہر کے بھائی سردار حبیب خان ڈاہر‘ سنجرپور میں اجمل عباسی کے بھانجے مقبول احمد عباسی ‘موضع بیگ مہر میں جمیل احمد مہر کی بھابھی اور بہنوئی ‘ عبدالقادر مہر کی بیٹی ‘جلیل مہر کی اہلیہ ‘عالوگوٹھ میں جان محمد مہر کے قریبی عزیز کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے ۔