آئندہ 3 برس کے دوران صاف پانی کے منصوبے پر 70 ارب روپے خرچ کئے جائینگے‘ عرفان دولتانہ

پیر 27 جولائی 2015 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہپینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے اور پنجاب حکومت صاف پانی پراجیکٹ کے ذریعے شہریوں کو یہ حق دے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ کا تعلق براہ راست عوام کی صحت سے جڑا ہوا ہے اور اس حوالے سے صاف پانی پراجیکٹ کا منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ 3 برس کے دوران مفاد عامہ کے اس بڑے منصوبے پر 70 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ عوامی مفادکے اس بڑے منصوبے پر شفافیت، اعلی معیار اور برق رفتاری سے کام کیا جائے گا۔ 3 برس کے دوران پنجاب کے دیہات کے4 کروڑ سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔رواں مالی برس صاف پانی پراجیکٹ پر 11 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور ریجن کے 4 اضلاع بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں اور بہاولپور میں منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔منصوبے میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ لازم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :