Live Updates

عمران خان جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے سبق سیکھیں اورآئندہ الیکشن کا انتظار کریں،ا سٹیج پر دھاندلی کے نعرے لگانے والے عمران خان صاحب اب پچھتا رہے ہیں، ہیلتھ کو آرڈینیٹرپنجاب نسرین اختر ملک کا بیان

پیر 27 جولائی 2015 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کلچرل ونگ پنجاب کی رہنماء وہیلتھ کو آرڈینیٹرپنجاب مسز نسرین اختر ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کو چاہیے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے سبق سیکھیں اورآئندہ الیکشن کا انتظار کریں، تحریک انصاف کو احتجاجوں اور دھرنوں کی سیاست سے اجتناب کرناچاہیے کیونکہ ملک ایسی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، ایک طرف عمران خا ن جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو تسلیم کرتے ہیں لیکن دوسری طرف وہ الیکشن کمیشن کے ارکان سے استعفوں کا مطالبہ کرتے ہیں جو کہ غیر مناسب ہے۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہجوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد دھرنے کی سازش اور ساری چیزیں قوم کے سامنے آگئی ہیں اور قوم کو حقائق کا پتہ چل گیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پریس کانفرنس میں جو وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے وہ عوام نے مسترد کردی تھی اب عمران خان دھاندلی دھاندلی کاورد چھوڑ دیں ۔عمران خان نے دو سال جس سیاسی ماحول میں سیاست کی اب اس سے باہر نکلیں اور تعمیری سیاست کی طرف توجہ دیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے آگے بڑھنا چاہتی ہے اس لیے عمران خان کو چاہیے کہ وہ 2018 کے انتخابات کو شفاف ترین بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ قانون سازی میں مد د کریں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج پر دھاندلی کے نعرے لگانے والے عمران خان صاحب اب پچھتا رہے ہیں۔ کئی ماہ دھرنوں میں ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔

عمران خان اب انقلاب کے جھوٹے دعوؤں سے نئی نسل کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئے۔ تحریک انصاف نے پاکستان کی سیاسی اقدار کو مسخ کر دیا۔ لیکن عمران خان صاحب جان لیں کہ الزام تراشی اور بیان بازی کے ذریعے سیاست کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ عوام کی خدمت کرنے والے ہی عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :