جمعیت علماء اسلام (س) پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ و عاملہ کا اجلاس2اگست کو ہوگا

پنجاب بھر کے 37اضلاع سے ڈیڑھ سو سے زائد شوریٰ کے اراکین اجلاس میں شرکت کریں گے

پیر 27 جولائی 2015 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (س) صوبہ پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ و عاملہ کا اہم ترین اجلاس مورخہ 02آگست 2015؁ء بروز اتوار صبح 09:00 بجے تا رات گئے تک مرکز اہل حق جامعہ قاسم العلوم مرکز شیرانوالا گیٹ لاہورمیں ہوگا۔ اجلاس زیرصدارت جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر شیخ الحدیث قائد پنجاب مفتی حبیب الرحمن درخواستی کے ہو گا۔

زیرسرپرستی جانشین امام الہدیٰ حضرت مولاناڈاکٹر میاں محمداجمل قادری اجلاس میں بحثیت مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت حضرت مولانا پیرسیف الرحمن درخواستی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری جرنیل جمعیت حضرت مولاناعبدالرؤف فاروقی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم ظہیرالدین بابرایڈووکیٹ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان حضرت مولانا سیدمحمدیوسف شاہ شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر کے 37اضلاع سے ڈیڑھ سو سے زائد شوریٰ کے اراکین اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (س) پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات مولانا عبدالصمددرخواستی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب راجن پور میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اجلاس کا ایجنڈا درج ذیل ہے۔ تمام اضلاع بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریں گے اور مزید لائحہ عمل تیارکیاجائے گا۔

اضلاع کے علماء و امراء و نضماء گزشتہ سالوں کی تنظیمی و تبلیغی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کریں گے ۔ جماعتی کام کو وسیع منظم اور موثربنانے کے لئے تجاویز و تراکیب و لائحہ عمل کی تشکیل ناموس رسالت ؐ ناموس صحابہ ؓ اسلامی قوانین ، اسلامی اقداروروایات کے خلاف اسلام دشمن لابیوں کی سرگرمیوں و ریشہ دوانیوں کے تدارک و سدباب کے لئے لائحہ عمل کی تشکیل شعبہ انصارالاسلام اور جمعیت طلباء اسلام کو فعال بنانے پر غور صوبائی بیت المال کو مضبوط کرنے کا لائحہ عمل انہوں نے کہا کہ اراکین مجلس شوریٰ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور اکابرین علماء حق کے متعین کردہ اصولوں کے مطابق دین حق کی بالادستی کی جدوجہدکو موثر و فعال بنانے کے لئے اپنی گراں قدر تجاویز آراء سے شرکاء اجلا س کو مستفیدفرماکر آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کے عمل میں بھرپورحصہ داربنیں۔

متعلقہ عنوان :