لاہور میں جعلی سول جج گرفتار، پولیس نے گاڑی اور پیڈ قبضہ میں لے لیا

پیر 27 جولائی 2015 17:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) لاہور میں مصطفی آباد کے علاقہ گلشن کالونی سے جعلی سول جج گرفتار، پولیس نے گاڑی اور پیڈ قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزم محمد یونس پتوکی کا رہائشی ہے، اس نے گلشن کالونی میں ایک خاتون کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر جھگڑا ہو گیا۔ ملزم نے ون فائیو پر کال کی اور خود کو راجن پور کا سول جج ظاہر کیا۔پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ یونس نامی شخص مجسٹریٹ نہیں بلکہ جعلساز ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور نیلی بتی والی کالی گاڑی اور پیڈ بھی قبضہ میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :