پنجاب حکومت نے فلڈ وارننگ کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا

ایس ایم ایس سروس دریاوں کے آس پاس آباد لوگوں کی بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے شروع کی گئی دریاوں میں پانی کے بہاو کو لمحہ لمحہ مانیٹر کیا جائے، ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جائیں‘ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت

پیر 27 جولائی 2015 17:46

پنجاب حکومت نے فلڈ وارننگ کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) پنجاب حکومت نے فلڈ وارننگ کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا ۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دریاں کے قریبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو پیشگی وارننگ دینے کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایس ایم ایس سروس دریاوں کے آس پاس آباد لوگوں کی بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے شروع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب نے کابینہ کمیٹی برائے فلڈ اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں دریاوں کے اردگرد آباد لوگوں کے انخلا کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور دریاوں میں پانی کے بہاو کو لمحہ لمحہ مانیٹر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے کسی بھی خدشے کے پیش نظر ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔کمیٹی برائے فلڈ اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ حفاظتی انتظامات اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور ان تمام اقدامات کی نگرانی وہ خود کریں گے۔