اسلام آباد: بنک ٹرانزکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت اور تاجر برادری میں مذاکرات ناکام ، یکم اگست کو ملک گیر ہڑتال کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جولائی 2015 17:45

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2017ء) : بنک ٹرانزکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت اور تاجران کے مابین مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نے تاجران کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے جس کے رد عمل میں تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ اب کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے. انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے باوجود ود ہولڈنگ ٹیکس کیے عائد کیا جا سکتا ہے. تاجر رہنماؤں نے اپنے مطالبات کے حق میں یکم اگست کو ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے.

متعلقہ عنوان :