پاک فوج کاملتان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن ،1000سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل، 528 کا چیک اپ اور مفت ادویات کی فراہمی

پیر 27 جولائی 2015 17:44

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) ملتان کورکے فوجی جوانوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ہزار 25افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور فری آرمی میڈیکل کیمپ کے دوران 528سیلاب متاثرین کا چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کیں جبکہ ملتان کور کی جانب سے سیلاب متاثرین میں 10راشن کے پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ملتان کور کے فوجی جوانوں نے لیہ کے علاقے لوہانچ اور جمن شاہ میں آرمی فری میڈیکل کیمپ لگائے جہاں پر 428مریضوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ10راشن کے پیکٹ بھی متاثرین سیلاب میں تقسیم کیے گئے۔ضلع مظفرگڑھ میں پاک آرمی نے 1012افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچایاگیا۔ملتان کور کے فوجی جوانوں نے ڈیرہ غازی خان میں13سیلاب متاثرین کو ریسکیوآپریشن کے دوران محفوظ مقام پر پہنچایا۔جبکہ راجن پور اورکوٹ مٹھن میں فری آرمی میڈیکل کیمپ کے دوران 100مریضوں کامفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :