صدر مملکت کی سینئر صحافی جنید سلیم کے بھائی کے قتل کی شدید مذمت، قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت

پیر 27 جولائی 2015 17:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سینئر صحافی جنید سلیم کے بھائی ہارون سلیم کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہارون سلیم کے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو صدر ممنون حسین نے اپنے ایک بیان میں سینئر صحافی جنید سلیم کے بھائی ہارون سلیم کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ ہارون سلیم کے قاتلوں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ صدر ممنون حسین نے سینئر صحافی عثمان اجمیری کی ہمشیرہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور لواحقین کو صبر کرنے کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :