Live Updates

تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں تیر کا جواب توپ سے دینے اور دھرنے کے دوران لی گئی تنخواہیں واپس کرنیکا فیصلہ

تنخواہوں کی واپسی کیلئے سپیکر سے رجوع کیا جائے گا، واپس کی گئی تنخواہوں کو سیلاب متاثرین کیلئے استعمال کی جائیں،قومی اسمبلی کے اجلاس کے ماحول کا انحصار حکومتی رویے پر ہو گا،تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ

پیر 27 جولائی 2015 17:41

تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں تیر کا جواب توپ سے دینے اور دھرنے کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں تیر کا جواب توپ سے دینے اور دھرنے کے دوران لی گئی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی میں حکومتی وزراء کی طرف سے چلائے گئے کسی بھی تیر کا جواب توپ سے دیا جائے گا، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی دھرنے کے دوران لی گئی تنخواہیں بھی واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں کی واپسی کیلئے سپیکر سے رجوع کیا جائے گا، واپس کی گئی تنخواہوں کو سیلاب متاثرین کیلئے استعمال کی جائیں،قومی اسمبلی کے اجلاس کے ماحول کا انحصار حکومتی رویے پر ہو گا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات