لاہور : ملک ریاض بلیک میلنگ کیس ، عدالت نے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جولائی 2015 13:41

لاہور : ملک ریاض بلیک میلنگ کیس ، عدالت نے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) : ملک ریاض بلیک میلنگ کیس میں چئیر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کو ایک اہم کامیابی ملی ہے. تفصیلات کے مطابق عدالت نے چئیر مین بحریہ ٹاؤن کی درخواست پر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا.

(جاری ہے)

عدالت نے بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرنے والے کرنل (ر) خالد، کرنل (ر) طارق اور ڈاکٹر شفیق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا ہے. اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کریں.واضح رہے ملک ریاض بلیک میلنگ کیس کی درخواست ملک ریاض کے اسٹاف آفیسر کی جانب سے دائر کی گئی تھی جبکہ مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی پیروی ایڈووکیٹ ڈاکٹر بابر اعوان نے کی. تاہم درخواست پر فیصلہ ضلعی عدالت کی جانب سے دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :