Live Updates

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا جواب تیار کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جولائی 2015 12:19

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا جواب تیار ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015ء ) : انکوائری کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں کمیشن کی رپورٹ کو منظور کرتے ہوئے بھی اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا . تاہم الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا جواب تیار کر لیا ہے.

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2013 ء کے انتخابات گذشتہ انتخابات سے زیادہ شفاف تھے . الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر الیکشن کمیشن کا کوئی بھی ممبر مستعفی نہیں ہو گا. جبکہ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بھی الیکشن کمیشن کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع کروانے کی تیاری کر لی ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات