ایڈمنسٹریٹر زمقرر کر کے بلدیاتی اداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاگیا،عوامی تحریک گلی محلے سے قومی لیڈر شپ پیدا کر کے لٹیروں کو ایوانوں سے نکالے گی،نام نہاد جمہوری جماعتوں نے عوام کو قومی وسائل اور ریاستی اختیارات میں حصہ دار نہیں بننے دیا ،سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا بلدیاتی ورکرز کنونشن سے خطاب
اتوار 26 جولائی 2015 23:31
اسلام آباد/ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے عظیم الشان بلدیاتی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرز مقرر کر کے بلدیاتی اداروں کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا ،عوامی تحریک گلی محلے سے قومی لیڈر شپ پیدا کر کے لٹیروں کو ایوانوں سے نکالے گی ،عوام کو بلدیاتی اداروں اور ووٹ کے آئینی استعمال کے حق سے محروم کرنے والے عوام اور جمہوریت کے دشمن ہیں ۔
نام نہاد جمہوری جماعتوں نے عوام کو قومی وسائل اور ریاستی اختیارات کے استعمال میں حصہ دار نہیں بننے دیا۔ورکرز کنونشن میں سنیئر رہنماؤں مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی،عامر فرید کوریجہ ،شیخ زاہد فیاض،میجر (ر) محمد سعید،راجہ زاہد،عارف چودھری،حاجی فرخ ،حفیظ اللہ جاوید،افضل گجر،حافظ غلام فرید ،الطاف رندھاوا،عطیہ بنین نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
بلدیاتی ورکرز کنونشن میں خواتین سمیت بلدیاتی اداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے عوام ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے امیدواروں کو مسترد کردیں۔عوامی تحریک غریب عوام ،مزدور اور کسان کی جنگ لڑ رہی ہے ،ن لیگ قبضہ مافیا ،منی لانڈرز،مہنگائی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کی محافظ جماعت ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی مہم کے دوران خواتین کو بتائیں کہ ن لیگ نے انکی نشستیں کم کردیں اور اقلیتوں کو بتائیں کہ ن لیگ نے ان سے براہ راست انتخاب کا حق چھین لیا ۔عوام کو بتائیں کہ ن لیگ کے بلدیاتی امیداروں کے اختیار چھین لئے گئے اور عوام کو باور کرائیں کہ عوامی تحریک کے امیدوار بلدیاتی اداروں کے اختیارات اور اس کا آئینی وقار کو بحال کریں گے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایڈمنسٹریٹر مقرر کر کے بلدیاتی اداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور گراس روٹ پر عوام کے مسائل میں کئی گنا اضافہ کر دیا ،انہوں نے کہاکہ عوام بلدیاتی اداروں اور بلدیاتی نظام کے دشمنوں کو ووٹ نہیں دیں گے ۔پنجاب حکومت نے آئین کے آرٹیکل 140-A کے خلاف آرڈیننس جاری کر کے آئین کی صریح خلاف ورزی کی ۔آرڈیننس کے ذریعے بلدیاتی اداروں کے اختیارات چھین لئے گئے اور بلدیاتی نظام کو آدھا تیتر آدھا بٹیر بنا دیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک بلدیاتی امیدواروں کے ذریعے قومی لیڈر شپ متعارف کروائے گی ،ہمارے امیدوار انقلاب کے سپاہی بن کر بلدیاتی اداروں کو عوام کے داد رسی سیل میں تبدیل کریں گے اور ان اداروں کی لوٹی گئی پائی پائی لٹیروں سے برآمد کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم
-
وزیراعظم کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا احتجاج اور شور شرابا
-
چوہدری شافع حسین کا ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ، مختلف شعبوںکی ورکنگ کا جائزہ لیا
-
سپیکرایازصادق اور چیئرمین سینیٹ نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
-
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی
-
ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے، وزیر دفاع
-
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسرائیل سے صورتحال ابھی پیدا ہوئی، اس کا دورے سے کوئی تعلق نہیں ،اسحاق ڈار
-
رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایس پی ملیر کو نوٹس جاری
-
پی ٹی اے کی مجوزہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (سی وی اے ایس) لائسنس ٹیمپلیٹ پر آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.