بیوہ خواتین کو میرٹ پر مویشی دینے کیلئے درخواستیں طلب

اتوار 26 جولائی 2015 22:52

بیوہ خواتین کو میرٹ پر مویشی دینے کیلئے درخواستیں طلب

ڈی جی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی۔2015ء)ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر وہاڑی ڈاکٹر محبت علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن اور سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کی ہدایت پر ضلع بھر میں بیوہ خواتین کیلئے ایک ہزار بھیڑ بکریاں ، 500 جھوٹیاں/ویہٹریاں میرٹ پر دینے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بیوہ خواتین میں درخواست فارم مفت تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل پرنسپل وٹرنری آفیسر ڈاکٹر طا رق سلیم بھی موجو دتھے۔ ڈی ایل او ڈاکٹر محبت علی نے مز ید کہا کہ بیوہ خواتین کو ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہبا زشریف کی ہدایت پر باعزت روزگار کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ خواتین اپنے جانوروں کو پال کر ان کی تعداد میں اضافہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ لا ئیو سٹاک وہ واحد محکمہ ہے جو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے مویشی پال حضرات کو سروسز فراہم کر رہا ہے۔