پی پی 100 گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ نے میدان مار لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 جولائی 2015 20:06

پی پی 100 گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ نے میدان مار لیا

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) نے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 100 کے ضمنی الیکشن میں میدان مارتے ہوئے اپنی سیٹ دوبارہ جیت لی ہے۔ چودھری اختر علی خان نے تحریک انصاف کے چودھری احسان اﷲ ورک کو بھاری اکثریت سے شکست دی۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا اختر علی 49 ہزار 991 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار احسان اللہ ورک نے 28 ہزار 380 ووٹ حاصل کئے۔

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 100 (ن) لیگ کے ایم پی اے رانا شمشاد احمد خان کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ (ن) نے ان کے بھائی رانا اختر علی خان کو ٹکٹ دیا تھا۔ فتح کے بعد رانا اختر علی خان کی رہائش گاہ پر جشن منایا گیا۔ لیگی کارکن فتح کی خوشی میں بھنگڑے ڈالتے رہے۔ رانا اختر علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فتح پر عوام کے شکر گزار ہیں۔ ان کا ہدف صرف عوام کی خدمت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :