Live Updates

تحریک انصاف کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف برطانوی وزیر اعظم کو یاداشت جمع کروا دی گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 جولائی 2015 20:06

تحریک انصاف کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف برطانوی وزیر اعظم کو یاداشت ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاﺅننگ سٹریٹ پر الطاف حسین کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور تحریک انصاف کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف برطانوی وزیر اعظم کے دفتر میں یاداشت بھی جمع کروائی گئی ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی جانب سے جمع کروائی جانے والی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ برطانیہ کی سر زمین پاکستان کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کی تقاریر سے کراچی میں امن و امان خراب ہوتا ہے لیکن برطانیہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ۔ تحریک انصاف نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف کاروائی کریں اور اپنے ملک کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں ۔ یاد رہے تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز بھی ایم کیو ایم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا اور اس مظاہرے کے دوران ایم کیو ایم او تحریک انصاف کے کارکنان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے تھے ۔ اس صورتحال کے پیش نظر برطانوی پولیس نے احتجاج ختم کروا دیا تھا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :