اسلام آباد میں متعدد ہوٹلوں اور مساج سینٹر پر پولیس کے چھاپے

muhammad ali محمد علی اتوار 26 جولائی 2015 00:03

اسلام آباد میں متعدد ہوٹلوں اور مساج سینٹر پر پولیس کے چھاپے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جولائی 2015 ء) اسلام آباد میں متعدد ہوٹلوں اور مساج سینٹر پر پولیس کے چھاپے مارے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں فحاشی کے کام میں ملوث گیسٹ ہاوَسز ، ہوٹلوں اور مساج سینٹر کیخلاف کریک ڈاوَن شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے متعدد گیسٹ ہاوَسز اور مساج سینٹرز پر چھاپہ مار کر متعدد ملکی اور غیر ملکی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :