مبشر لقمان نے معروف ہوسٹ شائستہ لودھی سے معذرت کرلی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 جولائی 2015 23:32

مبشر لقمان نے معروف ہوسٹ شائستہ لودھی سے معذرت کرلی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جولائی 2015 ء) مبشر لقمان نے معروف ہوسٹ شائستہ لودھی سے معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی اینکر مبشر لقمان نے معروف مارننگ شو ہوسٹ شائستہ لودھی سے معذرت کرلی ہے۔ مبشر لقمان نے ماضی میں شائستہ لودھی کیخلاف کیے جانے والے پروگرام پر ان سے معافی مانگتے ہوئے ان کے پاکستان واپسی پر ان کے اعزاز میں پارٹی بھی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شوبز اور صحافتی برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے شرکت کی۔ شائستہ لودھی نے مبشر لقمان کی معافی قبول کرتے ہوئے ان کی جانب سے دی گئی پارٹی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ اپنے مارننگ شو میں مبینہ طور پر گستاخانہ مواد کے نشر کرنے پر شائستہ لودھی شدید مشکلات کا شکار ہوگئی تھیں جس کے بعد وہ پاکستان سے بیرون ملک چلی گئی تھیں تاہم 12 جولائی کو وہ پاکستان واپس لوٹ آئی ہیں۔