جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں سامنے آنے والے حقائق کے بعد الیکشن کمیشن کے عہدیدار فوری استعفا دیں : عمران خان
محمد علی ہفتہ 25 جولائی 2015 18:26
(جاری ہے)
جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر کچھ تحفضات ہیں تاہم اپنے وعدے پر قائم ہوں اور جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں اور آئندہ سڑکوں پر نہ نکلنے کا اعلان کرتا ہوں۔
جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں اسمبلی کے وجود کو بھی قبول کرتا ہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ21 جماعتوں بشمول وزیراعظم نے خود کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔1970 کے بعد ہر انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ 2013 کے انتخابات میں بھی ثابت ہوا کہ دھاندلی ہوئی تاہم سوال یہ تھا کہ کتنی دھاندلی ہوئی اور جوڈیشل کمیشن کو اس سوال کا جواب دینا تھا تاہم میں سمجھتا ہوں کہ جوڈیشل کمیشن نے اپنا کام ادھورا چھوڑا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال تک 4 حلقے کھولنے کا کہتا رہا تاہم 4 حلقے نہیں کھولے گئے۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ بھی گیا تاہم ٹماٹر کی قیمت پر نوٹس لینے والے افتخار چوہدری نے اس معاملے پر نوٹس لینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ان کے پاس 20 ہزار دیگر مقدمات ہیں۔ جب میرے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا تب مجھے سڑکوں پر نکلنا پڑا۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس الیکشن کی نگرانی کا نظام موجود نہیں تھا۔ الیکشن کمیشن کو اندازہ نہ تھا کہ کیسے کام ہورہا ہے اور نہ ہی اس بات کا اندازہ تھا کہ کتنے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہورہی تھی۔ ہماری وجہ سے عوام کو فارم 15 کا علم ہوا جس سے اب یہ فائدہ ہوگا کہ آئندہ دھاندلی کرنا بہت مشکل ہوجائے گا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے مان لیا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا میرا مطالبہ درست تھا، اس لیے معافی مجھے نہیں بلکہ ن لیگ کو مانگنی چاہیئے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں سامنے آنے والے حقائق کے بعد الیکشن کمیشن کے عہدیدار فوری استعفا دے دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.