Live Updates

اسلام آباد : انکوائری کمیشن کی رپورٹ، تحریک انصاف کا محاذ آرائی نہ کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 جولائی 2015 14:29

اسلام آباد : انکوائری کمیشن کی رپورٹ، تحریک انصاف کا محاذ آرائی نہ کرنے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تاہ ترین اخبار. 25 جولائی 2015 ء) : انکوائری کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ پر چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے تاحال کوئی باقاعدہ رد عمل سامنے نہیں آیا تاہم آج متوقع طور پر چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے متعلق اپنا موقف عوام کے سامنے رکھیں گے. ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مضاذ آرائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

(جاری ہے)

عمران خان پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے اعتراضات کی رپورٹ میں تصدیق ہونے پر بات کریں گے جبکہ رپورٹ میں موجود 100 سے زائد تضادات کی بھی نشاندہی کریں گے.ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو تسلیم کرنے کا اعادہ بھی کریں گے تاہم عمران خان الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنائیں گے. عمران خان کہیں گے کہ رپورٹ میں الیکشن کمیشن کو کلین چٹ نہیں ملی.

واضح رہے کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر تحریک انصاف کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا تھا . لیکن آج چئیر مین پی ٹی آئی باقاعدہ طور پر رپورٹ سے متعلق بات کریں گے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات