راولپنڈی: آج صبح 494 سیلاب متاثرین کو حفاظتی مقام پر منتقل کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 جولائی 2015 13:20

راولپنڈی:  آج صبح 494 سیلاب متاثرین کو حفاظتی مقام پر منتقل کیا گیا ہے، ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جولائی 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 494 سیلاب متاثرین کو نکالا جا چکا ہے، جبکہ چترال میں سیلاب کے باعث اب تک 11 ہلاتیں ہو چکی ہیں. آئی ایس پی آر کا کہان ہے کہ اسکاؤٹس نے متاثرین میں کھانے پینے کی اشیا اور خیمے تقسیم کیے ہیں.

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کی عوام نے چترال کے تین سو متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی سامان بھجوایا ہے، بونی سے پاک فضائیہ کا طیارہ تیس متاثرین کو لے کر چترال پہنچ گیا ہے، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سی 130 کو بھی امدادی کاموں کے لیے استعما ل کیا جا رہا ہے جبکہ آرمی اور ایف ڈبلو او کی مشینری استعمال کرتے ہوئے سڑکوں کو کھولنے کا کام آج شروع کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :