الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ میں سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کا نوٹس لے لیا

ریٹرننگ آفیسر گوجرانوالہ کو قانون کے مطابق کارروائی کر نے کی ہدایت

جمعہ 24 جولائی 2015 23:13

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والے تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر گوجرانوالہ کو ہدایت کی ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کر ے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ میں حلقہ پی پی 100 کے ضمنی انتخاب کی الیکشن مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے تصادم کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر گوجرانوالہ کوہدایت کی ہے کہ وہ دونوں جماعتوں کو نوٹس جاری کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے اور پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ وہ ضمنی انتخاب کیلئے حالات سازگار بنائے۔

متعلقہ عنوان :