Live Updates

صوبائی حکومت سے علیحدہ ہوکر کوئی نیا سیاسی بحران پیدا کرنا نہیں چاہتے، حکومتی اتحاد میں شمولیت اور بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی دو علیحدہ معاملات ہیں، قومی وطن پارٹی کی حکومت میں شمولیت کا معاملہ لٹک گیا ، افغان حکومت اور طالبان مابین مذاکرات خوش آئند ہیں،ا س سے پورے خطے میں امن قائم ہوگا

امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر ابراہیم خان کا شمولیتی جلسے سے خطاب تحریک انصاف خوڑ کے رہنما پیر زمان خٹک کا خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان

جمعہ 24 جولائی 2015 18:49

صوبائی حکومت سے علیحدہ ہوکر کوئی نیا سیاسی بحران پیدا کرنا نہیں چاہتے، ..

نوشہرہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ہم موجودہ صوبائی حکومت سے علیحدگی اختیار کرکے کوئی صوبے میں نیا سیاسی بحران پیدا کرنا نہیں چاہتے کیونکہ حکومتی اتحاد میں شامل ہونا اور بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی دونوں علیحدہ علیحدہ ایشوز ہیں، قومی وطن پارٹی کی حکومت میں شمولیت لٹک گئی ہے کیونکہ تحریک انصاف کے مرکزی قائدین قومی وطن پارٹی کی حکومت میں شمولیت پر تحفظات رکھتے ہیں، افغان حکومت اور افغان طالبان کے مابین مذاکرات خوش آئند ہیں ، اس سے نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان سمیت پورے خطے میں امن قائم ہوگا، ان کے مابین معاہدہ ہونے سے خیبرپختونخوا میں خصوصی طورپر امن قائم ہوگا ،امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے جنہوں نے امت مسلمہ میں دہشت پھیلارکھی ہے اور معصوم مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے، روس افغانستان میں شکست کھاچکا ہے امریکہ بھی شکست کھانے کے بعد بہت جلد افغانستان سے نکلنے والا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو ان خیالات کااظہار نظام پور خوڑ میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر علاقہ خوڑ کے علاقائی اور سماجی شخصیت اور تحریک انصاف کے رہنما پیر زمان خٹک نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا اس موقع پر ملک سعید، پیرعالم زیب، شمشیر الدین خٹک اور دیگر نے پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا جلسے سے صوبائی نائب امیر معراج الدین ایڈوکیٹ، ضلعی امیر انوارالسلام ، شباب ملی کے ضلعی صدر افتخار احمد خان ، نظام پور جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بھی خطاب کیا پیرزمان خٹک نے جماعت اسلامی کے امیر اور دیگر رہنماؤں کا نظام پور آنے پر خوش آمدید کہا اور ان کو یقین دلایا کہ میں اور میرے خاندان جماعت اسلامی کی کامیابی کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کریں گے کیونکہ جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جو اسلامی اصولوں کی اقدار کی پاسداری کرتی ہے پروفیسر ابراہیم خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ایک رپورٹ ہے جسے ابھی تک ہم نے پوری طرح پڑھا بھی نہیں دھاندلی کے خلاف فیصلہ جوڈیشل کمیشن نے نہیں بلکہ اس ملک کے عوام نے کرنا ہے اب ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو مل بیٹھ کر ملک میں آئندہ صاف اور شفاف انتخابات کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہیے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آزاد خود مختار اور غیرجانبدار ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک جمہوری اور دینی پارٹی ہے جن میں حقیقی معنوں میں جمہوریت قائم ہے اور انٹر پارٹی کے ذریعے مرکزی امیر سے لیکر وارڈ کی امیر تک جمہوری انداز میں انتخاب ہوتا ہے ملک کی دیگر سیاسی جماعتیں موروثی سیاسی جماعتیں بن چکی ہے جن میں انتخابات کی بجائے نامزدگیاں ہوتی ہے اور وہ بھی اپنے خاندان میں انہوں نے کہا کہ 30مئی کو انتخابات میں زبردست دھاندلی ہوئی جس سے ہم بھی متاثر ہوئے جس پرہم نے احتجاج بھی کیا انہوں نے کہا کہ تبدیلی جماعت اسلامی لائے گی اور وہ تبدیلی اسلامی انقلاب کی صورت میں ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات