سوشل میڈیا پر ایک معذور خاتون اور ان کے شوہر کی تصویر پر منفی طنز و مذاح کی حد کردی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 جولائی 2015 22:32

سوشل میڈیا پر  ایک معذور خاتون اور ان کے شوہر کی تصویر پر منفی طنز و ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جولائی 2015 ء) سوشل میڈیا پر ایک معذور خاتون اور ان کے شوہر کی تصویر پر منفی طنز و مذاح کی حد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک معذور خاتون اور ان کے شوہر کی تصویر پر بے انتہا منفی طنز و مذاح کی حد کردی گئی ہے۔ دونوں افراد کی تصویر کو ایک پریمی جوڑے کی تصویر بنا کر بے پناہ طنز و مذاح کا نشانہ بنایا گیا تاہم اب اس تصویر کی اصل حقیقت سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر چلنے والی تصویر کسی پریمی جوڑے کی نہیں بلکہ ایک معذور خاتون اور ان کے شوہر کی ہے۔ چونکہ خاتون معذور ہیں اس لیے وہ اپنے شوہر کے سہارے موٹر سائیکل پر سوار ہیں۔ اس حوالے سے پڑھے لکھے طبقے سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر عوام کے مجموعی رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لوگوں کی جانب سےکسی بھی معاملے کی تحقیق سے قبل کسی کو بے پناہ منفی طنز و مذاح کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔

متعلقہ عنوان :