Live Updates

چترال : چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کر لیا۔

پہلے ہی کہ چکے ہیں جو فیصلہ آئے گا منظور ہو گا، چئیر مین پی‌ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 جولائی 2015 17:35

چترال : چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کر ..

چترال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جولائی 2015 ء) : پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق چترال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ منظور یے ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گی منظور ہو گا.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رپورٹ تاحال ہمیں نہیں ملی لیکن وزارت قانون کی قیب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے لہٰذا ویب سائٹ پر رپورٹ دیکھ کر کل تفصیلی بات کروں گا.

انہوں نے کہا کہ نواز شریف خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے رپورٹ دیکھ لی لیکن میں نے نہیں دیکھی. جوڈیشل کمیشن کو چاہئیے تھا کہ رپورٹ دونوں فریقین کو دی جاتی. انہوں نے کہا کہ قومی بحران میں سب کا اکٹھا ہونا لازمی ہے، سانحہ پشاور کے باعث دھرنا ختم کر دیا تھا. تاہم جوڈیشل کمیشن میں کیس محض تحریک انصاف نے لڑا ہے حالانکہ 21 جماعتوں نے کہا تھا کہ دھاندلی ہوئی ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات