Live Updates

اسلام آباد : جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ فراہم نہ کرنے پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا اظہار برہمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 جولائی 2015 14:49

اسلام آباد : جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ فراہم نہ کرنے پر پی ٹی آئی چئیر مین ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جولائی 2015ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت اس رپورٹ سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے. وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ پر پرایگنڈہ کیا جانا قابل مذمت ہے.

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کی اہم فریق ہے، رپورٹ جلد فراہم کی جائے کیونکہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حکومت نہیں قوم کا اثاثہ ہے. انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے اور مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کو انکوائری کمیشن رپورٹ جلد از جلد فراہم کی جائے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات