Live Updates

کالاباغ ڈیم بارے عمران خان کا بیان ملک توڑنے کی سازش ہے ، پی ٹی آئی کے چیئرمین کو مناظرے کاچیلنج کرتا ہوں، عمران نے کالا باغ ڈیم بنانے کی بات کرکے تین صوبائی اسمبلیوں کی قراردادوں کا مذاق اڑایا ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور کی پریس کانفرنس

بدھ 22 جولائی 2015 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ، رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کالاباغ ڈیم کے حوالے سے عمران خان کے بیان کو ملک توڑنے کی سازش قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو مناظرے کیلئے چیلنج کردیا ، عمران خان نے کالا باغ ڈیم بنانے کی بات کرکے تین صوبائی اسمبلیوں کی قراردادوں کا مذاق اڑایا ہے ۔

بدھ کو یہاں پشاو رپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال میں سیلاب کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے، صوبائی حکومت کو سیلاب کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئے تھے ان کا کہناتھاکہ اگر کالاباغ ڈیم بنا تو خیبر پختونخوا کے چار صوبے ڈوب جائینگے جس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا شہر بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اگر حکومت پنجاب کو سیلاب سے بچانا چاہتی ہے تو دریائے راوی‘ جہلم ‘ ستلج اور دریائے چناب پر ڈیم تعمیر کرائے کیونکہ سیلاب انہیں دریاوں پر آتے ہیں نہ کہ دریائے سندھ میں۔

دریائے سند ھ کا پانی روکنے کیلئے داسو اور باشا ڈیم بنائے جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پنجاب نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر پختونوں کو دھوکا دیا جس کاثبوت عمران خان کا بیان ہے، عمران خان نہ پختون ہیں نہ ہی پاکستانی ، وہ صرف ایک پنجابی ہے جو پختونوں کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور سند ھ کے عوام کالا باغ ڈیم کو بننے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ آفتاب احمد خان شیرپاو ‘ جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتیں اپنا موقف واضح کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات