وفاقی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے،مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے گا،وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی

بدھ 22 جولائی 2015 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، سینیٹر مشاہد اللہ خان نے ملک خاص کر چترال اور اسکردو اضلاع میں حالیہ بارشوں اور اس کے نتیجے آنے والے تباہ کن سیلابوں کے باعث جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں وفاقی حکومت سیلاب متاثرہ ہونے والے خاندانوں کے ساتھ ہے اور اْن کو پیش آنے والے مالی نقصان کا ازالہ کرے گی۔

وفاقی وزارت سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ڈزاسٹر مئنجمینٹ اتھارٹی، اْس کا تمام عملہ فوجی جوانوں کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ہر سطح پر امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور وہ مکمل طور پر سرگرم ہے تاہم، مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی ڈزاسٹر مئنجمنٹ اتھارٹیز سیلابی علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کے انخلاء کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاکر ایسے لوگوں کی جانوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں اور ایسے خاندانوں کو خوراک، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم سیلابی صورتحال کومانیٹر کررہے ہیں اور انہوں نے وفاقی حکومت کے متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں کہ وہ سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والے لوگوں کی مکمل طور پر کفالت کریں اور انے کی فصلوں، مال مویشیوں اور گھروں کو ہونے والے نقصانات کے متعلق رپورٹس وفاقی وزارت کو ارسال کریں تاکہ ان نقصانات کا آزالہ کیا جائے

متعلقہ عنوان :