عسکری اور سول قیادت نے مل کر دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑ دیا،وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کا دانشوروں کی عید ملن پارٹی سے خطاب

بدھ 22 جولائی 2015 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی۔2015ء) ریاستوں اور سرحدی امور کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ عسکری اور سول قیادت نے مل کر دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑ دیا، ان کی سپلائی لائن معطل ہے۔ یہ فوجی اور سول قیادت کی باہمی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ اس مرتبہ پورے ملک میں عیدالفطر انتہائی پرامن طریقے سے منائی گئی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس فیض احمد فیض کے زیراہتمام دانشوروں کی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام مکاتب فکر کو باالخصوص دانشور طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہاکہ دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے علما، مشائخ اور دانشوروں کو چاہئے کہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ عید ملن پارٹی سے آسٹریلیا سے آئی ہوئی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ یاسمین ،دہشت گردی کا شکار ہونے والے معروف دانشور محمد یوسف، محمد طاہر، نعیم اکرم قریشی، نذیر تبسم، ثقلین رضا، ناہید عرفان، حسن عباس رضا، شمع فردوس اور شبیر احمد شاہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :