قیام امن اوراتحاد امت کیلئے حکومت کے تمام مثبت اقدامات کی غیر مشروط حمایت کریں گے‘دہشتگردی اور فرقہ واریت کی لعنت کا خا تمہ کرنے اور دہشتگردی کو منطقی انجام تک پہنچانے کا وقت آچکا ہے ‘حکومت کو شر پسندوں اور امن پسندوں میں فرق واضع رکھ کر اقدامات اٹھانے چاہئیں‘مساجد و مدارس کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے
صدر سنی تحریک پنجاب شاداب رضا نقشبندی کی ڈی سی او نور الامین مینگل سے وفد کے ہمراہ ملاقات میں بات چیت
منگل 21 جولائی 2015 17:24
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) سنی تحریک کے صوبا ئی صدر پنجاب محمد شاداب رضا نقشبندی کی ڈی سی او نور الامین مینگل سے وفد کے ہمراہ ملاقات۔دوران ملاقات شاداب رضا نقشبندی نے ضلعی صدر سنی تحریک آصف رضا ،محمد کاشف قادری ،محمد جاوید قادری کی بلاجواز 90وزہ نظر بندی کا مسلئہ اٹھایا ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کو شدت پسندوں اور محب وطن لوگوں میں فرق واضع کرنا ہوگا۔
محمد آصف رضا و دیگر کارکنان کی نظر بندی فوری ختم کی جائے ۔قیام امن اور فرقہ واریت کی لعنت سے نجات کیلئے ہمیشہ سنی تحریک نے حکومت کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔فرقہ واریت اور دہشتگردی نے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سر حدوں کو کمزور کیا ہے۔ملک کے اندر اور باہر دہشتگردوں کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتنی چاہئے۔(جاری ہے)
محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے گذشتہ سال مساجد و مدارس کی تعمیرات کیلئے بنائے گئے نئے قانون پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔
اس موقع پر ڈی سی او نور الامین مینگل نے کہاکہ آصف رضا و دیگر سنی تحریک کے کارکنا ن کی نظر بندی ختم کرنے کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ جہاں تک ممکن ہوا مذہبی شخصیات سے تعاون جاری رکھیں گے۔نور الامین مینگل نے کہاکہ دہشتگردی اور فرقہ واریت آخری ہچکیاں لے رہی ہے پوری قوم کو استقامت کے ساتھ کھڑے رہنا چاہئے ۔فرقہ پرستوں کے گرد عرصہ حیات تنگ کریں گے ۔قانون شکنی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے ۔کسی انتہاء پسند کو عوام کے تعاون سے شکست نہیں دے سکتے پا کستان کے باشعور عوام ملک سے جہالت ،گمراہی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.