اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کا سیالکوٹ میں بھارتی جارحیت سے متاثرہ دیہات کا دورہ

منگل 21 جولائی 2015 12:54

اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کا سیالکوٹ میں بھارتی جارحیت سے متاثرہ ..

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی2015ء) اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری اور بھارتی جارحیت سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا ، مبصرین نے انڈین گولہ باری سے زخمی ہونے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا ، صالح پور ، چپراڑ اور ملانی سیکٹر میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی اشتعال انگیزیوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین بعد ازاں بھارتی شیلنگ سے متاثرہ دیہات گئے اور فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد سے ملاقات کی۔ شہریوں نے مبصر گروپ کو سول آبادیوں پر بھارتی جارحیت کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ بھارت کی طرف سے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ سولہ جولائی کو انڈین بارڈر سیکورٹی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے پانچ بے گناہ شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ پندرہ جولائی کو پاک فوج نے سرحدی خلاف ورزی پر بھمبر میں بھارتی ڈرون مار گرایا تھا جبکہ دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے ان واقعات پر شدید احتجاج بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :