سیلاب سے چترال،سندھ میں تباہی، کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ، فوج کی امدادی کارروائیاں
منگل 21 جولائی 2015 11:12
چترال/ بنوں عاقل/ مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی2015ء) دریائے سندھ کی بپھری موجوں نے لیہ سے گھوٹکی تک درجنوں علاقوں میں تباہی مچا دی ، پنوں عاقل میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، چترال میں سیلابی ریلے نے درجنوں رابطہ پل تباہ کر دئیے۔ دریائے سندھ میں سیلابی لہریں بے قابو ہوگئیں ، غضب ناک موجیں ہر طرف تباہی مچاتی آگے بڑھ رہی ہیں ۔
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے سو سے زائد دیہات ڈوبے ہوئے ہیں ، سیکڑوں متاثرین بے گھر ہو چکے ہیں ۔ ڈیرہ غازی خان میں دو بند ٹوٹ گئے جس سے درجنوں بستیاں زیر آب آگئیں ۔ چشمہ بیراج سے گزرنے والے ریلے نے لیہ کہروڑ لعل عیسن کےدرجنوں علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے ، بےرحم لہروں سے نشیب علاقوں کے سو سے زائد دیہات ڈوبے ہوئے ہیں ۔(جاری ہے)
لوگوں کی بڑی تعداد بھی پانی میں پھنسی ہوئی ہے ۔
سیلابی ریلے سے کوٹ مٹھن میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی ۔ رحیم یار خان میں چاچڑا ں اور گردو نواح میں صورتحال گھمبیر ہو گئی ہے ، گھوٹکی میں سیلاب سے ساٹھ دیہات کا زمینی رابطہ کٹ چکا ہے۔ پنوں میں عاقل میں چھ سالہ زبیر اور سولہ سالہ احمد دین بےرحم موجوں کا شکار بن گئے۔گدو بیراج میں سطح بلند ہونے سے پانی کئی آبادیوں میں داخل ہوگیا ،گلستان سولنگی سمیت درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے ۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔کچے کے درجنوں دیہات بھی ڈوبے ہوئے ہیں ، لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ -مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.