اظہر علی تیز ترین ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنیوالے ملکی کھلاڑی بن گئے
اتوار 19 جولائی 2015 19:09
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جولائی ۔2015ء ) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی تیز ترین 1000 رنز بنانے والے پاکستانی اور مجموعی طور پر 5ویں بلے باز بن گئے ہیں ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 1 رن کی کمی سے 8ویں نصف سنچری سے محروم رہے تاہم اپنے کیریئر کے 23 ویں میچ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستانی اور مجموعی طور پر 5ویں بلے باز بن گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے تیز ترین ہزار رنز بنانے کا اعزاز سابق اوپنر یاسر حمید کے پاس تھا جنہوں نے کیریئر کے 24 ویں میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے جب کہ مجموعی طور پر ویسٹ انڈیز کے سر ووین رچرڈز، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن اور جوناتھن ٹروٹ جبکہ جنوبی افریقا کے ڈی کوک 21 ویں میچ میں ہزار رنز مکمل کرکے اس لسٹ میں مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.