ایف سی پورٹو نے ایم ایس وی ڈوئسبرگ کو 0-2 سے ہرا دیا

اتوار 19 جولائی 2015 15:10

ایف سی پورٹو نے ایم ایس وی ڈوئسبرگ کو 0-2 سے ہرا دیا

برلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جولائی ۔2015ء ) جرمنی میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں ایف سی پورٹو نے ایم ایس وی ڈیوسبرگ کی ٹیم کو 2-0 سے شکست دے دی ، ریال میڈرڈ کے سابق لیجنڈ گول کیپر ایکر ساسیلاس نے کلب چھوڑنے کے بعد کی جانب سے اپنا میچ کھیلا ۔

(جاری ہے)

جرمنی میں کھیلے گئے فٹ بال میچ میں پرتگالی کلب ایف سی پورٹو اور جرمن کلب ایم ایس وی ڈیوسبرگ میں مقابلہ ہوا ۔

ریال میڈرڈ کو چھوڑنے والے لیجنڈ گول کیپر ایکر کیسیلاس کی وجہ سے میچ مزید اہمیت اختیار کر گیا ۔ انہوں نے اپنا پہلا میچ پرتگالی کلب کی جانب سے کھیلا اور شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا ۔ حریف ٹیم پرتگالی کلب کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی اور اسے 0 کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔