ریٹائر ہونے سے پہلے پاکستان میں کھیلنا چاہتا ہوں ، مصباح الحق

اتوار 19 جولائی 2015 14:56

ریٹائر ہونے سے پہلے پاکستان میں کھیلنا چاہتا ہوں ، مصباح الحق

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جولائی ۔2015ء ) قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ سے پہلے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ اپنے کیرئیر کے 58 ٹیسٹ میچوں میں سے صرف پانچ پاکستان میں کھیلنے والے 41 سالہ مصباح زمبابوے کے دورے پر بہت خوش ہوئے تھے۔ ایک انٹرویو میں 41 سالہ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ شدت سے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے منتظر ہیں ۔

(جاری ہے)

مصباح کے مطابق ہوم گراؤنڈ پر اپنے مداحوں کے سامنے کھیلنے سے بہتر کچھ بھی نہیں ہو سکتا ۔ انہیں امید ہے کہ ریٹائرمنٹ سے پہلے وہ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیل سکیں گے ۔ 4000 ٹیسٹ اور 5122 ون ڈے رنز بنانے والے مصباح ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ اور ٹی وی مبصر کے طور پرایک نیا کیریئر شروع کرنا پر غور کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے سوچ رہے ہیں ، وہ کوئی ایسا کام کرنا چاہیں گے جس سے انہیں اپنے اہل خانہ سے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا موقع مل سکے ۔