فیفا کرپشن کیس ، بولیویا فیڈریشن کے صدر کارلوس شاویز گرفتار

ہفتہ 18 جولائی 2015 16:19

فیفا کرپشن کیس ، بولیویا فیڈریشن کے صدر کارلوس شاویز گرفتار

سکر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18جولائی ۔2015ء ) بولیوین فٹبال فیڈریشن کے صدر کارلوس شاویز کو فٹبال میں ہونے والی بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ بولیویا کے استغاثہ کا کہنا ہے کہ شاویز پر ’انتظامی وسائل میں مبینہ بدعنوانی‘ کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کارلوس شاویز جنوبی امریکہ فٹبال کنفیڈریشن کے خزانچی بھی تھے۔ کارلوس شاویز کی گرفتاری فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی گورننگ باڈی میں ہونے والی وسیع بدعنوانی کی تحقیق کا حصہ ہے ۔ واضح رہے کہ سوئس پولیس کی جانب سے گذشتہ ماہ زیورخ کے ایک ہوٹل میں پولیس چھاپے کے بعد فیفا کے 14 سابق اور موجودہ اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا تھا اور ان پر بدعنوانی کے سنگین مقدمات قائم کیے تھے ۔