فرانسیسی فارمولا ون ڈرائیور جیولز بیانکی کومے کی حالت میں چل بسے

ہفتہ 18 جولائی 2015 15:33

فرانسیسی فارمولا ون ڈرائیور جیولز بیانکی کومے کی حالت میں چل بسے

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18جولائی ۔2015ء ) فرانسیسی فارمولا ون ڈرائیور جیولز بیانکی کوما کی حالت میں انتقال کر گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 25 سالہ جیولز بیانکی اکتوبر 2014 میں فارمولا ون ریس کے دوران خوفناک حادثے کا شکار ہوکر سر پر آنے والی شدید چوٹوں کے سبب اکتوبر سے ہی کوما کی حالت میں تھے اور 9 ماہ کوما کی حالت میں رہنے کے بعد 18 جولائی کو ان کا انتقال ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ان کی ٹیم اور ساتھی ڈرائیورز نے جیولز بیانکی کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔